• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی 13جامعات کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ

لندن (جنگ نیوز) کورونا وائرس کےباعث برطانیہ میں کئی یونیورسٹیوں کی مالی حالت ابتر ہو گئی ہے،ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر حکومت نے مالی مدد فراہم نہ کی تو 13 یونیورسٹیوں کو نادہندہ ہونے جیسے حقیقی خطرات لاحق ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار فسکل اسٹڈیز کاکہناہےکہ ان اعلیٰ درجات کی یونیورسٹیوں جہاں دیگر ممالک کے طلبا بھی زیر تعلیم ہیں کی آمدن میں فوری طور پر کمی واقع ہوئی ہے،تحقیق میں خبراد کیا گیا ہے کہ کم درجات یا کم شہرت رکھنے والی یونیورسٹیوں پر بھی خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

ریسرچرز کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبے کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یعنی اس شعبے کی تقریباً آدھی سالانہ کمائی کم ہو سکتی ہے،ریسرچرز کے اندازے میں 11 ارب پاؤنڈز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو ان یونیورسٹیوں کی سالانہ آمدن کا ایک چوتھائی حصہ بنتا ہے۔

تعلیم کے محکمے کا کہنا ہے کہ مئی میں یونیورسٹیوں کے لیے حکومت نے مالی مدد کا اعلان کیا تھا جس سے یونیورسٹیوں کو مدد ملے گی اور ملازمتوں کو بھی خطرہ نہیں رہے گا۔

پیسے کا مسئلہ حل کرنے کے لیے تعلیم کا شعبہ دو اعشاریہ چھ بلین پاؤنڈ کی ٹیوشن فیس سے بھی مسائل پر قابو پانے کی کوشش کرے گا۔

تازہ ترین