اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی سنتھیا رچی کے خلاف قذف آرڈی نینس کی کمپلینٹ پر آئندہ سماعت پر سنتھیا رچی کو طلب کرتے ہوئے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔
فرانس کے صدر نے سیبسٹین لیکورنو کو نیا وزیر اعظم مقرر کردیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا میرا نہیں۔
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے دوحا میں اسرائیلی حملے کو ’ریاستی دہشت گردی‘ قرار دیا ہے۔
کراچی میں بارش اور تھڈو ڈیم بھرنے کے بعد کراچی کی ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں، پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوگیا، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، تھڈو ڈیم کا سیلابی پانی اسکیم 33 کے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
کمشنر کراچی کا آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
لاہور سے روانہ ہونے والے عمرہ زائرین چوبیس گھنٹے بعد بھی جدہ نہ پہنچ سکے، نجی ایئر لائن کے مسافر لاہور اور کراچی کے درمیان پھنس کر رہ گئے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کی ایک ٹیم نے گلشنِ معمار میں کارروائی کر کے موبائل فون ایپس پر گئے قرضوں کی وصولی کے لیے شہریوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک موٹر سائیکلسٹ نے ایک ہزار فٹ تک ایک پہیئے پر موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہینڈل بار کو اپنے منہ سے تھامے رکھا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تینوں بہنیں اڈیالہ جیل داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئی ہیں۔
برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی جیل ( gel) تخلیق کیا ہے جو کہ آرتھرائٹس (گٹھیا) کے علاج کے طریقہ کار کو تبدل کرسکتی ہے اور جوڑوں کی اس تکلیف دہ بیماری میں مبتلا لاکھوں افراد کے لیے امید کی کرن بن سکتی ہے۔
ریڈ بال کرکٹ کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے، عبوری ہیڈ کوچ ریڈ بال کرکٹ اظہر محمود نے ٹریننگ سیشن کی نگرانی کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ان سے دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔
نیپال کے آرمی چیف نے مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ کھٹمنڈو سے برطانوی میڈیا کے مطابق نیپالی آرمی چیف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا نیپالی فوج قومی اتحاد اور ملکی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔
ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی۔