• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت نے کتوں کے پکّے اور کچّے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔

بھارت میں کتوں کو بطور انسانی خوراک استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے، بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں کتوں کا گوشت بطور انسانی خوراک استعمال کیا جاتا ہے جس پر حکومت نے پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے کی درآمد اور تجارت پر پابندی عائد کردی ہے۔

کتوں کے گوشت پر پابندی عوامی مطالبے کے بعد عائد کی گئی ہے، ایک ہفتہ قبل اپوزیشن رہنما مانیکا گاندھی نے ناگا لینڈ میں قائم جانوروں کے تحفظ کی ذمہ دار تنظیم سے کتے کے کاروبار کی نئی تصاویر موصول ہونے کے بعد لوگوں نے اپیل کی تھی کہ کتوں کا گوشت کھانا چھوڑ دیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مانیکا گاندھی کی اپیل کے بعد ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے گوشت پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین