• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگی ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اپوزیشن اور حکومت ہر وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگی رہتی ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اظہارِ خیال کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈے پر آنا ہو گا، چاہتے ہیں کہ گورننس کے معاملات پر حکو مت اور اپوزیشن میں اتفاق ہو جائے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مختلف شعبوں کے انجینئرز نے 4 مختلف ڈیزائنز کے وینٹی لیٹرز تیار کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان 2 اعشاریہ 1 ارب روپے کے طبی اآلات درآمد کرتا ہے، پرائیویٹ سیکٹر طبی آلات بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ علی زیدی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر آج پریس کانفرنس میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکلنا چاہیے، فواد چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں جس پر بھی الزام لگا اس سے جواب لیا گیا ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ زرعی شعبے کو جدید اصولوں پر استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین