• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور

امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں، دوسری جانب ٹک ٹاک نے ہانگ گانگ میں ایپ آپریشن روکنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے امریکی میڈیاکو انٹرویو میں کہا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی زیر غور ہے۔

اس سے قبل امریکی حکام ٹک ٹاک کےصارفین کے ڈیٹا ہینڈلنگ سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں حالیہ واقعات کے بعد ایپ آپریشن روکنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں چین نے حال ہی میں نیا نیشنل سیکیورٹی ایکٹ نافذ کیا ہے۔

تازہ ترین