گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ بلاول اپنی ماں کی سیاست کو ختم کرتا نظر آ رہا ہے۔
نصرت سحر عباسی نے کراچی میں کے الیکٹرک ہیڈافس کے باہر تحریک انصاف کی جانب سے جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جی ڈی اے کی رہنما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی ایک بوند پڑتی ہے اور کراچی کا حال برا ہو جاتا ہے۔
نصرت سحر عباسی نے بتایا کہ گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں رات سے بجلی نہیں ہے۔