• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینلزکی بندش اور میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا خلاف آئین ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی اور اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت آئین پاکستان دیتا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ یہ بات افسوسناک ہے کہ وفاقی حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، وفاقی حکومت کے خلاف تنقید روکنے کے لیے میڈیا کو خاموش کرایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم میڈیا سے معاملات درست کریں، شجاعت

وزیراعلیٰ سندھ  نے خط کہا کہ ٹی وی چینلز کی بندش اور میڈیا کی آزادی کو سلب کرنا خلاف آئین ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں وزیراعظم سے درخواست کی کہ میڈیا ہاوسز کے خلاف کاروائی سے گریز کیا جائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں میڈیا کے ساتھ تعلقات درست کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

خط میں شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت کے سربراہ کی حیثیت میں آپ کوخط لکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خط کو تنقید کے پیرائے میں نہ لیا جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے تحریر کیا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کا نقصان آپ کو ہورہا ہے۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،اس سے محاذ آرائی مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری سے متعلق آپ کو آگاہ کیا تھا۔ اب 24 نیوز کا لائسنس معطل ہونے پر آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔

تازہ ترین