• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینل 24 بند کرنا تشویش ناک ہے، خالد مقبول کا وزیراعظم کو خط

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔

کراچی سے جاری اپنے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا ہمارے معاشرے اور جمہوری نظام کیلئےضروری ہے۔ چینل 24 کو بند کرنے کا واقعہ تشویش ناک ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چینل 24 کی بندش سے 900 گھرانوں کا روزگار متاثر ہوا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس اہم مسئلے پر آپ کی فوری توجہ کی ضروت ہے۔

اس سے پہلے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین بھی میڈیا کی آزادی کے معاملے پر وزیراعظم کو خطوط تحریر کرچکے ہیں۔

تازہ ترین