• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: 3 کروڑ سے تیار کردہ ٹورسٹ بس 1 سال سے بند


سیالکوٹ میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ٹورسٹ بس ایک سال سے بند پڑی ہے۔

ٹورسٹ بس سروس کا آغاز گزشتہ سال مئی میں کیا گیا تھا، افتتاح کے چند روز بعد ہی ٹورسٹ بس سروس ختم کر دی گئی تھی۔

ایک سال سے کھڑے کھڑے یہ بس زبوں خالی کا شکار ہے، سیالکوٹ میں 3 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ٹورسٹ بس ایک سال سے بند پڑی ہے۔

پسرور روڈ پر واقع ہاکی اسٹیڈیم میں بنائے گئے ٹورسٹ بس سروس کا ٹرمینل گزشتہ سال مئی میں بنایا گیا تھا، جس کے لیے3 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 منزلہ بس تیار کی گئی تھی۔

بس سروس کے افتتاح کے چند روز بعد ہی ٹورسٹ بس سروس ختم کر دی گئی تھی، ایک سال سے کھڑی یہ بس زبوں خالی کا شکار ہے۔

بس سروس شہر کے چودہ مقامات کی سیر و تفریح کیلئے شروع کی گئی تھی۔

اس سروس کی بندش سے متعلق جب ضلعی انتظامیہ سے موقف مانگا گیا تو انتظامیہ نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔

تازہ ترین