لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہماری خواہش نہیں ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس جدوجہد کو آخری سانس تک جاری رکھا جائے گا۔ کارکن منفی پروپیگنڈا کا بھرپور جواب دیں یہ کریڈٹ تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے کارکنان کو جاتا ہے کہ جنہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو سرکاری فائلوں میں دفن نہیں ہونے دیا اور آج بھی ہم ڈٹ کر قانون کے ہر فورم پر قصاص مانگ رہے ہیں۔