ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ملتان سٹی کے صدر ملک محمد عدنان ڈوگر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں بننا چاہیے کیونکہ ملتان جنوبی پنجاب کا سنٹرل سٹی ہے اور خطے کی عوام کیلئے سرکاری دفاتر تک رسائی کے لئے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے ۔ ملتان اپنی تاریخی و جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے اور ملتان نے اسی اہمیت کے پیش نظر ہمیشہ قربانیاں بھی دی ہیں جسکی تازہ مثال ملتان میں ملک کا سب سے بڑا قرنطینہ سنٹر بنایا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملتان صنعت وتجارت، زراعت، تعلیم، صحت و قانون و انصاف ٹرانسپورٹیشن سمیت ہر سہولت کے لحاظ سے جنوبی پنجاب کا ہب ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں سکرٹر یٹ کے قیام سے عوام کو بھر پور فائدہ ہوگا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان ہی میں بنا ئیں تاکہ حقوق سے محرومی کا ازالہ ہوسکے۔