• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، چھ ماہ کے دوران 14 دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد

پشاور(کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رواں سال کے دوران سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کے دوران ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود بر آمد کر لیں ۔سی سی پی اؤ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق خصوصی کریک ڈاءون میں اب تک دو ہزار چار سو سے زائد کیسز درج کر کے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیاہے، گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر268 عدد کلاشنکوف، 157عدد راءفل،221 عدد شاٹ گن، 3105 عدد پستول اور26عدد کالاکوف برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ دو لاکھ 60 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں ، اسی طرح شہر کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے رواں سال دوران چار عدد خودکش جیکٹس، چار عدد دیسی ساختہ بم، 12 عدد
تازہ ترین