پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے ایریا سٹڈی سنٹر برائے وسطی ایشیا ، چین اور روس نے سنٹر فار گلوبل سٹریٹجک سٹڈیز نے سی جی ایس ایس کارنر کے قیام کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے جس کے تحت دونوں سنٹرز مشترکہ مکالمے ، سیمینار اور ایونٹ منعقد کرینگے۔معاہدے پر سنٹر فار گلوبل سٹریٹجک سٹڈیز کے نائب صدر حافظ مسرور احمد اور جامعہ پشاور کے ڈائریکٹر ایریا سٹڈی سنٹر پروفیسر شبیر احمد خان نے دستخط کئے ۔ کارنر کے ذریعے دونوں سنٹر کی مطبوعات سے طلباء و طالبات اور سکالرز استفادہ کرسکیں گے جبکہ اسکالرز اور ماہرین طلباء و طالبات سے مکالمہ کرینگے، دونوں ادارے انٹرنیشنل انٹرنشپ پروگرام بھی شروع کریں گے۔