• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس کیش پروگرام میں اہلیت کی تصدیق کیلئے ویب پورٹل کا اجرا کردیا گیا، ثانیہ نشتر

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کیش پروگرام میں اہلیت کی تصدیق کے لیے ویب پورٹل کا اجرا کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملک بھر میں ایک کروڑ 25 لاکھ 56 ہزار سے زائد مستحق خاندان میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے، مستحق افراد میں 151 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی یے۔

اُنہوں نےکہا کہ پنجاب میں 56 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ پنجاب میں 68 ارب 69 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےصوبہ سندھ کے حوالے سے کہا کہ سندھ میں 37 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی، کُل 45 ارب 20 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی اور خیبرپختونخوا میں 26 ارب 7 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔

اُنہوں نے بلوچستان سے متعلق بتایا کہ بلوچستان میں 6 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ بلوچستان میں 7 ارب 67 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےکہا کہ آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی، کُل 2 ارب 49 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں 89 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی اور گلگت بلتستان میں ایک ارب 9 کروڑ روپے سے زائد رقم کی جاچکی ہے۔

اسلام آباد کے حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 66 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ اسلام آباد میں 79 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے

تازہ ترین