• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ کی JIT رپورٹ پر 4 ممبران کے دستخط ہیں: علی زیدی

وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کہتے ہیں کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر 6 میں سے 4 ممبران کے دستخط ہیں۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ نثار مورائی کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ پر 6 میں سے5 ممبران کے دستخط ہیں۔

وفاقی وزیرِبحری امور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے آخری صفحے پر 6 میں سے 4 ممبران کے دستخط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کے دوسرے صفحے سے یہ بات ثابت ہے کہ یہ 2 حصوں میں ہے، پیپلز پارٹی اس جے آئی ٹی کی صداقت مشکوک بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

JIT، وفاقی وزیر علی زیدی پیپلز پارٹی کے ناموں والی رپورٹ لے آئے

وفاقی وزیر علی زیدی کا یہ بھی کہنا ہےکہ میں ایک مرتبہ پھر اس جے آئی ٹی پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی درخواست کرتا ہوں۔

تازہ ترین