جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام خط جاری کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
جاپانی وزیر خارجہ کے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر جاپان کے وزیر خارجہ کا تہہ دل سےممنون ہوں۔