• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امرتسر کی جیل میں قید پاکستانی انتقال کرگیا

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر کی جیل میں قید ایک پاکستانی قیدی انتقال کر گیا ہے۔ بھارتی پنجاب کے حکام کے مطابق پاکستانی قیدی خادم ولد عبدالکریم کا گزشتہ ماہ 29 جون کو انتقال ہوا تھا۔ تاہم خادم کی موت کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔ خادم کی میت آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان بھیجی جائے گی۔ 

تازہ ترین