• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کا ستارہ گردش میں دکھائی دے رہا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تین سال تک تینوں فارمیٹس کی کپتانی کرنے والے سرفراز احمد کا ستارہ گردش میں دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان اظہر علی انگلینڈ پہنچ کر ساتھی کھلاڑیوں کاتذکرہ کرتے ہوئے سابق کپتان اور اپنے دیرینہ دوست سرفراز احمد کا نام لینا ہی بھول گئے۔

سرفراز احمد پہلے دن سے ٹیم کا حصہ ہیں لیکن اظہر علی نے سرفراز احمد کے بجائے محمد رضوان کو یاد رکھا۔

تازہ ترین