اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) شہباز شریف کا بلاول کو فون ،اے پی سی کی تاریخ، ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اپوزیشن کو اکٹھا کرنے و دیگر امور پر بات چیت، صدرن لیگ کا زرداری کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورت کا آغاز کر دیا ہے بدھ کوانہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کرکے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت کی،کانفرنس کی تاریخ اور اسکے پر تبادلہ خیال کیا گیا بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا شہباز شریف نے آصف زرداری کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی اپوزیشن کو اکٹھا کرنے و دیگر امور پر بات چیت کی ،قبل ازیں بلاول بھٹو کی اےپی سی کی تجویز پر ن لیگی قیادت نے کوئی جواب نہیں دیا تھا، اس لئے ممکن ہے کہ شہبازشریف نے ان دوریوں کو ختم کرنے کے لئے بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہو۔