• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید منورحسن ، علامہ طالب جوہری اور طارق عزیز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف شمالی لاہور کے زیراہتمام سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن، طارق عزیر اور عالم دین علامہ طالب جوہری کی یا د میں تعزیتی ریفرنس ہو ا۔ تعزیتی ریفرنس سے اعجازاحمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید منور حسن نہایت بہترین درجے کے متقی اور پرہیزگار انسان تھے ۔انہوں نے کہاکہ طارق عزیز میں پاکستانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی،طارق عزیز اپنی ذات میں انجمن تھے، ،علامہ طالب جوہری شاعر بھی تھے اور متعدد کتابوں کے مصنف تھے،وہ ایک ہمہ پہلو شخصیت کے مالک تھے ا ، آخرمیں شرکاء نے مرحومین اور وفاقی وزیر شفقت محمود، علی امتیاز وڑائچ اور ملک زمان نصیب کی والدہ مرحومہ درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
تازہ ترین