• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی، جان بچانے والی ادویات خراب ہونے کا خدشہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل اور کالج کیفے ٹیریا اور چھت پر ادویات کی بڑی مقدار عرصہ دراز سے پڑی ہے ، جس کے شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے خراب ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، واضح رہے کہ ادویات کو سٹور کرنے کیلئے خاص ڈگری کا ٹمپریچر ضروری ہوتا ہے   لیکن ان سرکاری ادویات کو محفوظ اور ٹمپریچر کنٹرول کرنے کے حوالے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ نرسنگ ہاسٹل کی رہداریوں میں بڑی تعداد میں ادویات کے باکس موجود ہیں جن کو لانے اور لے جانے کے لئے مرد سٹاف نشتر ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل اور نرسنگ کالج میں جاتے ہیں جس کی وجہ سے نرسوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے، ڈاکٹروں، نرسوں و دیگر ملازمین نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ سٹور میں استعداد کم ہونے کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر رکھا گیا ہے جلد ہی انہیں سٹور میں منتقل کردیا جائےگا۔
تازہ ترین