آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ٹی آئی ضلعی تنظیم کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بارے حالیہ فارمولا مسترد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی تنظیم نے بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے حالیہ فارمولا کو مستردکردیا ہے اورقیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی منشور اور میرٹ کے مطابق ملتان کو صدرمقام بنایا جائے، اس حوالے سے پی ٹی آئی ضلع ملتان کی باڈی کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی زیرصدارت ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے جس کو حل کرنا موجودہ حکومت، ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور تنظیموں کا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ ساڑھےتین کروڑ عوام کی سہولت کے لئے کیاگیا ہے تو عوام کی رائے کو مقدم رکھا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کی جا رہی چند لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے کام کر رہے ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں، سیکرٹریٹ کا فیصلہ جنوبی پنجاب کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی تمام کی مشاورت یا ریفرنڈم سے فیصلہ کیا جائے۔
ملتان سے مزید