• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

کراچی کےعلاقے سکھن کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کےعلاقے سکھن میں واقع گھر میں ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے جہاں واردات کے دوران اہلِ خانہ کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

ڈاکو فائرنگ اور لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے مقتول شخص کی لاش اسپتال پہنچائی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شوہر کے ہاتھوں بیوی، ڈکیتی میں مزاحمت پر دکاندار قتل

پولیس کے مطابق مقتول شخص کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ قاتل ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر سکے۔

تازہ ترین