رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کی جانب سے مراد سعید کے خلاف پارلیمانی ضابطے کے تحت کارروائی کامطالبہ کیا گیا ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید نےجعلی جے آئی ٹی رپورٹ کے مندرجات دہرا کر پارلیمان کا تقدس پامال کیا ہے، مراد سعید نے فلور پر کھڑے ہوکر جھوٹ بولا ہے۔
قادر پٹیل نے کہا ہے کہ مراد سعید سیاسی اختلافات کی آڑ لے کر حساس اداروں پر حملوں سے باز رہیں۔
قادر پٹیل نے کہا ہے کہ مراد سعید نے حساس اداروں کی تیار کی گئی جے آئی ٹی کو مشکوک کرنے کی کوشش کی ہے، مراد سعید نے جےآئی ٹی سے متعلق جھوٹ بول کر اداروں کی تیار جے آئی ٹی رپورٹ پر گمراہ کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کی تیار کردہ جے آئی ٹی سے متعلق گمراہ کرنا درست نہیں، مراد سعید نے ایوان میں کھڑے ہوکر غلط جے آئی ٹی رپورٹ کے نکات دہرائے ہیں ۔
قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں پی پی قیادت کا کوئی ذکر نہیں ہے۔