• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سعید آباد یوسف گوٹھ میں چوروں نے 15 دکانوں کا صفایا کردیا


کراچی کے علاقے سعید آباد یوسف گوٹھ میں چوروں نے  15 دکانوں کا صفایا کردیا۔ رات کو دکانوں کے تالے توڑ کر رقم اور قیمتی اشیا چوری کرلی گئیں۔

اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے چوریاں ہورہی ہیں مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے علاقے میں چور سرگرم ہیں اور موجودہ چوری میں 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چوری ہوئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ چور نقدی اور قیمتی اشیاء لے کرکے فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ہفتے تالہ توڑ وارداتیں ہو رہی ہیں تاہم پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔

تازہ ترین