• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساوتھمپٹن ٹیسٹ: انگلش ٹیم ویسٹ انڈین بولنگ کے سامنے 204 پر ڈھیر

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان بین اسٹوکس 43 رنز بناکر نمایاں رہے، ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے 42 رنز دیکر 6 انگلش بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا۔ ویسٹ انڈیز نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر 57 رنز بنالئے۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے 35 رنز ایک کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا لیکن ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اور شینن گیبریل کی بولنگ کے سامنے کوئی انگلش بیٹسمین وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا۔

پوری انگلش ٹیم 204 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ بین اسٹوکس 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جوز بٹلر نے 35 رنز اسکور کئے۔

ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے 42 رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  شینن گبیریل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

خراب روشنی کے باعث جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز بنالئے تھے اور کریگ بریتھ ویٹ 20 اور شائے ہوپ تین رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

تازہ ترین