اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر کو خط لکھا ہے سینیٹر رحمان ملک نے ایف اے ٹی ایف کے صدر سے پاکستان کا نام مستقل طور پرگرے لسٹ سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کا نام یا تو مستقل طور پر گرے لسٹ سے خارج کیا جائے یا گریس پریڈ میں ایک سال کا اضافہ کیا جائے۔