اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیب نے احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی کی درخواست بریت پر جواب جمع کرا دیا۔گذشتہ روش سماعت کے دوران جمع کرائے گئے اپنے جواب میں نیب نے جانب سے یوسف رضا گیلانی کی بریت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہیں،یوسف رضا گیلانی کیخلاف ٹرائل میں شواہد کیساتھ کیس ثابت کرنے کا موقع دیا جائے، یوسف رضا گیلانی کی درخواست بریت مسترد کی جائے،عدالت نےیوسف رضا گیلانی کی درخواست بریت پر 15 جولائی کو دلائل طلب کرتے ہوئےمرکزی ریفرنس پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی۔