• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا، دارالحکومت سیول کے میئر مردہ پائے گئے

سیئول(جنگ نیوز)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے میئر پارک وان سون مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ان کی بیٹی نے بدھ کو ان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی۔جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق سیول میٹرو پولیس ایجنسی کو دارالحکومت کے شمال میں واقع علاقے ایم ٹی بوگاک سے ان کی لاش ملی ہے۔اسی علاقے میں رات آخری مرتبہ ان کے فون کے سگنل کا سراغ ملا تھا۔

تازہ ترین