اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کی پیراں غائب رینٹل ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیل دائرکردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں راجہ پرویز اشرف، اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ، محمد سلیم عارف، چوہدری عبدالقدیر اور اقبال علی شاہ کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاکہ احتساب عدالت نے ملزمان کے خلاف استغاثہ کے شواہد کو اہمیت نہیں دی، استدعاہے کہ ملزمان کی بریت کالعدم قرار دی جائے اورعدالت 30 جون 2020 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ یادرہے کہ احتساب عدالت کے محمد بشیر نے پیراں غائب رینٹل ریفرنس کے تمام ملزمان کو بری کیا تھا۔