• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،بیٹے مخدوم زین بھی شکار ہوگئے

اسلام آباد(صالح ظافر) شاہ محمود قریشی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کوروناوائرس ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا ہے۔ جب کہ ان کے بیٹے مخدوم زین حسین قریشی جو کہ پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ اور رکن قومی اسمبلی ہیں ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ شاہ محمود قریشی اپنی سرکاری رہائش گاہ اسلام آباد میں، جب کہ ان کے بیٹے ملتان میں اپنے گھر میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں رہ کر آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ روا بھارتی مظالم کو وہ آشکار کرتے رہیں گے۔ بھارت کے سوشل میڈیا میں ان کی موت کی افواہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتیوں کی حقیقت کیا ہے۔ وہ اسی طرح کی افواہیں اڑاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میری طبیعت میں بہتری آرہی ہے اور جلد ان شاءاللہ میں صحت یاب ہوجائوں گا۔

تازہ ترین