سرگودھا(نمائندہ جنگ) چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر شیخ سراج الحق نے پبلک ماڈل سکول بورڈ کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی ترقی او رکوالٹی ایجوکیشن کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ حکومت نے ذہین ‘محنتی اور ہونہار بچوں کیلئے بے شمار ترغیبات کااعلان کیا ہے جس کی وجہ سے طلباء کے اندر تعلیمی ترقی کاشوق پروان چڑھ رہاہے ۔ میرٹ اور شفافیت موجودہ حکومت کے ایسے کارنامے ہیں جس کے نتیجے میں طلباء کو ا پنی محنت کا پھل حاصل ہونے کے روشن امکانات نظر آرہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مسلسل محنت پر یقین رکھتے ہوئے کامیابیوں کے حصول کیلئے کوشاں رہیں۔