• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کوسزاکیخلاف اپیل نہ کرنے کیلئےڈرایادھمکایاگیا،بھارتی وزارت خارجہ کا الزام

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس اورحاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو کی طرف سے اپنی سزائے موت کے فیصلے پرنظرثانی درخواست دائرکرنے سے انکار پربھارتی وزارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے پاکستان پرالزام عائد کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو ایسا کرنے کیلئے ڈرایا دھمکایا گیا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک زاہد حفیظ چوہدری نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں یہ بتایا تھا کہ بھارتی بحریہ کے زیر حراست افسر اور مبینہ جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی سزائے موت کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے سے انکار کردیا ہے ا ور اس کے بجائے اپنی زیر التوا رحم کی اپیل پر جواب کے انتظار کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین