اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح ایک عظیم لیڈر ر تھیں ،آخری دم تک وہ اپنے اصولوں پر قائم رہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح ایک عظیم رہنما و نڈرخاتون تھیں اور وہ آخردم تک اپنے اصولوں پر قائم رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ایک چٹان کی مانندکھڑی رہیں اور پاکستان ایک حقیقت بن گیا۔