آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پنجاب میں گندم کی بڑھتی قیمت یہاں مارکیٹ غیر مستحکم کرسکتی ہے، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی بڑھتی قیمت سے سندھ میں مارکیٹ غیر مستحکم ہوسکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں گندم کے ذخیرے اور قیمتوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر خوراک ہری رام ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، سیکرٹری فوڈ لئیق احمد اور دیگر نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ اب بھی سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتیں پنجاب کے مقابلہ میں کم ہیں، سندھ میں گندم اور آٹے کی سپلائی اور قیمتیں مستحکم ہیں۔ اس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پنجاب میں بڑھتی قیمتیں سندھ میں مارکیٹ کو غیر مستحکم کرسکتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید