• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک کورونا سے حفاظت کا ذریعہ ہے، ڈبلیو ایچ او

راچڈیل(نمائندہ جنگ)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ جس ملک بالخصوص برطانیہ میں لوگوں نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنا ہے تو انہیں ماسک پہننے کی اشد ضرورت ہے جس سے کورونا کے پھیلائو کو روکنے میں مدد ملے گی اوبر میں اور انگلینڈ کے ہسپتالوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے وقت چہرے پر ماسک کا استعمال لازمی ہے اس عمل سے وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں مدد ملتی ہے حکومت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ معاشرتی دوری کے فارمولے پر بھی سختی سے عمل کیا جائے۔ پلس لائٹ کلینک میں ڈاکٹر مے گلبرٹ جی پی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چہرے پر ماسک کا استعمال نہ صرف ماسک پہننے والے افراد کو انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ آپ کے ارد گرد لوگ بھی وائرس کا شکار ہونے سے بچ جاتے ہیں ۔ زوم کلینک کے کنسلٹنٹ ای این ٹی سرجن مسٹر راج کا کہنا ہے کہ عام ماسک سے این 95ماسک بہترین حفاظت کرتا ہے، سرجیکل ماسک بھی وائرس سے بچانے میں معاون ہے ۔

تازہ ترین