• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی: دکان میں 16لاکھ روپےکی نقب زنی کرنے والا ملزم گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) لورالائی میں دکان میں 16لاکھ روپے کی نقب زنی کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی پولیس کے مطابق لورالائی مارکیٹ میں واقع ایک دکان کے ملا زم عبدالرحمن نے جمعرات کی صبح دکان پر پہنچ کر شور مچایا کہ نامعلوم افراد دکان میں رکھے 16لاکھ روپے چرا کر لے گئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملازم سے تفتیش کی گئی تو آدھے گھنٹے میں اس نے انکشاف کیا کہ رقم اس نے چرائی ہے اس کی نشاندہی پر رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تازہ ترین