آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زندگی کو خوبصورت بنانا اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے،صنم سعید

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ زندگی کو خوبصورت بنانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

اداکارہ صنم سعید کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہونے والے واقعات پر ہمارا ردعمل اچھا یا برا جیسا ہوگا ہماری زندگی ویسے ہی گزرے گی، زندگی صرف 10 فیصد واقعات پر مشتمل ہوتی ہے اور 90 فیصد زندگی کے واقعات پر ہمارا ردعمل ہوتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اپنی زندگی کو آسان بنانے کیلئے ہمیں اچھے ردعمل کو اپنانا ہوگا ،ایسے کام کرنا ہوں گے جن سے لوگ خوش ہوں، کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے ہاتھوں سے کبھی کسی کا دل نہ دکھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید