• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ


پنجاب حکومت نے نیا شہر بسانے کے لیے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کے لیے آرڈیننس جاری کرے گی۔

وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار اس اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، اتھارٹی نیا شہر بسانے کے لیے کام کرے گی، نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا جس میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی۔

نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا، نجی شعبے کی جانب سے اس ضمن میں 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: نیا شہر آباد کرنے کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ ایجنسی قائم

پنجاب میں نیا شہر بسنے سے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا، نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اور 3 بیراج بھی بنیں گے۔

تازہ ترین