• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کا کلفٹن میں نجی اسپتال کا دورہ، کورونا وارڈ کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مقامی نجی اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین نے سید مراد علی شاہ کا استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اسپتال میں قائم کورونا وارڈ کا افتتاح کیا۔ اسپتال کی جانب سے 50 بستروں پر مشتمل کورونا وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹرعاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ ہم نے 50 بیڈز پر مشتمل وارڈ کا افتتاح کیا ہے، اس علاقے میں کورونا کا کوئی اسپتال نہیں تھا۔ 

ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سے اس اسپتال کے لئے کوئی پیسے نہیں لئے، انہوں نے کہا کہ کلفٹن میں واقع اسپتال میں 29 بیڈز موجود ہیں۔

تازہ ترین