• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل فٹنس اوپن چیلنج میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

انٹرنیشنل فٹنس اوپن چیلنج ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، میکسیکو کی دوسری اور فجی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام فٹنس اوپن چیلنج میں پانچ براعظموں کے 41 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔

ایونٹ میں پاکستان کے 16 جوڈوکاز شریک ہوئے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 طلائی بیج حاصل کیے۔

میکسیکو کی 12 رکنی ٹیم نے 47 طلائی بیجز جیتے۔ فجی کی 9 رکنی ٹیم نے 31 بیجز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کے کوچ عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی جوڈوکاز کی کارکردگی قابل ستائش ہے، لاک ڈاؤن کے دوران بھی انہوں نے خوب محنت کی۔

تازہ ترین