پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد آصف علی زرداری اور انہوں نے جمیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آج بلاول ہاؤس میں خیرمقدم کیا۔
وفاقی حکومت کی کارکردگی پر بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہر محاذ پر بے نقاب ہوگئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مزید کہا کہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی اکٹھے کام کیا ہے اور ہم جمہوریت، آئین، این ایف سی اور معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے ایسا یقینی طور پر پھر کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہر محاذ پر بے نقاب ہوگئی ہے۔