• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FATF ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں، حفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنا رہا ہے،  پاکستان 27 نکاتی ایکشن پلان میں سے 14 پر مکمل عمل کر چکا ہے، باقی 13 نکات پر بھی نمایاں پیش رفت کی گئی ہے۔

انہوں نے پائیدار ترقی ایجنڈا 2030 کے پینل سے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمے دار ملک ہے، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف قوانین کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشترکہ جائزہ رپورٹ کی سفارشات پر نمایاں پیش رفت کی ہے، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف نیشنل رسک اسیسمنٹ میں بہتری لائی گئی ہے۔

حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ فلاحی تنظیموں، بچت اسکیموں، پاکستان پوسٹ سے جڑے خطرات کے تدارک کیلئے اقدامات کیے جبکہ رقوم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے قوانین مزید سخت کیے گئے۔

تازہ ترین