امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس نے حکمرانوں کی کرپشن کو واضح کردیا ہے، پاناما لیکس کےبعد اب مزید دھماکے ہوں گے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے موجودہ اورسابق حکمران کرپشن کے اصل علمبردار ہیں، پاناما لیکس میں وزیراعظم کے اہل خانہ سمیت دیگرافراد کے نام شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن بنائی جائے، معاشی دہشت گردی بھی پاکستان کے لیے ایک چیلنج ہے، پاناما لیکس نے حکمرانوں کی کرپشن کو واضح کردیا ہے۔