• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی پر الزام تراشی‘ احمد حسین دیہڑ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے قومی اسمبلی کے حلقہ 154 ملتان سے منتخب رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کی وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی پر الزام تراشی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور 15 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر اپنے بیان کی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کو اظہار وجوہ کا نوٹس مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین