• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسوں کے جھگڑے کی مذمتکرتے ہیں، ینگ نرسز ، ڈاکٹرزعہدیداروں کی پریس کانفرنس

لاہور(جنرل رپورٹر )صدر وائے این اے سروسز ہسپتال شمشاد نیازی نے کہا کہ نرسنگ ہاسٹل میں نرسوں کے جھگڑے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہیلتھ سیکرٹری سے بھی گذارش کی کہ میس انچارج کے مسئلہ کو حل کیا جائے سٹاف نرس عہدیدار وائے این اے مقدس نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سےنوٹس لینے تک ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا،صدر وائے ڈی اے سروسزہسپتال جعفر نقوی نے کہا کہ نرسنگ ہاسٹل میں صرف نرسز ہی نہیں بلکہ ڈاکٹرز بھی رہتی ہیں ،نرسنگ سپرنٹنڈننٹ کا کام ایک ماں کی طرح کردار ادا کرنا ہے ۔انہوں نے مسئلہ حل کرنےکامطالبہ کیا۔واضع رہے کہ سروسز ہسپتال کےنرسنگ ہاسٹل میں میس کاچارج لینے کے معاملہ دو گروپوں میں جھگڑا ہوا۔ 2 نرسیں زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔پولیس نے 6نرسوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین