• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر جاری


حال ہی میں خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی اداکار  سوشانت سنگھ کی آخری فلم  ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

سوشانت سنگھ کی اس فلم کا دنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والوں کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تہلکہ مچا دیا۔

دل بیچارہ کا ٹریلر ناصرف بھارت بلکہ پاکستان کے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں موجود رہا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس فلم  میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

فلم ’دل بیچارہ‘ کے 02 منٹ اور 43 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ دل بیچارہ کیزی اور مینی کی کہانی ہے۔

موذی مرض کینسر میں مبتلا کیزی(سنجنا سانگھی) مینی(سوشانت سنگھ راجپوت) کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں۔

فلم کے ٹریلر میں سوشانت اور سنجنا کی کیمسٹری کو بڑے شاندار طریقے سے دکھایا گیا ہے،ٹریلر کے ہر سین یں جذبات دکھائے گئے ہیں ہے جو دل کو چھو جاتے ہیں۔

فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری شاندار لگ رہی ہے اس کے ساتھ ہی سنجنا نے بھی کافی بہتر طریقہ سے کیزی کی کردار کو ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ  فلم  ’دل بیچارہُ Dil Bechara پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث ایسا نہ ہو سکا، تاہم اب یہ فلم 24 جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹارز پر ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس کا سوشانت سنگھ کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین