• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب ڈالا گیا ہے، رانا مشہود

مسلم لیگ نون کے رہنماء رانا مشہود کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب ڈالا گیا ہے، لوڈ شیڈنگ کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنماء رانا مشہود سٹی کورٹ کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کی جدو جہد کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی تھی، آج 16، 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

رانا مشہود نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا دانشور کہاں گیا؟ پی ٹی آئی کو پاکستان میں جو ڈالر لانے تھے وہ کب آئیں گے؟

انہوں نے کہا کہ ڈالر آنا تو دور کی بات 2 ارب ڈالر کا عمران خان نے نقصان کر دیا ہے، آٹا چوری، چینی چوری، ادویات چوری، سب کے ذمے دار عمران خان ہیں۔

نون لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ اس وقت ساری اپوزیشن اکٹھی ہے، جو آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ فیصلہ کرے گی، اپوزیشن نااہل حکومت سے عوام کو چھٹکارا دلوا کر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مسلم لیگ نون وزیرِ اعظم سے استعفےکا مطالبہ کرتی ہے، رانا مشہود

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے اس وقت تباہ حالی کا شکار ہیں، بھارت کو سلامتی کونسل کا ممبر بنا دیا گیا ہے، پاکستانیوں کو تنہا کر دو لیکن عمران خان کی حکومت رہے۔

رانا مشہود کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت نظام تباہ حالی کا شکار ہے، پاکستان میں ایک سازش کے تحت عمران خان کو اقتدار میں لایا گیا ہے۔

تازہ ترین