• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ: پرانا پیٹرول نئی قیمت میں بیچنے پر قید، بھاری جرمانہ

سعودی عرب میں پرانی قیمت کا پیٹرول نئی قیمت پر بیچنے پر 3 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزارتِ تجارت سعودی عرب کے تحت قائم کی گئی تفتیشی ٹیم کے اہلکاروں نے ملک بھر کے پیٹرول اسٹیشنوں کا دورہ کیا ہے۔

سعودی وزارتِ تجارت کے ترجمان کے مطابق بعض پیٹرول پمپس کی جانب سے پیٹرول ذخیرہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس پر کارروئی کی گئی ہے۔

ترجمان سعودی وزارتِ تجارت کا مزید کہنا ہے کہ 23 پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سعودی عرب میں پٹرول کےنرخ میں کمی

سعودی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کارروائی پرانی قیمت کا پیٹرول نئی قیمت پر بیچنے کے لیے ذخیرہ کرنے پر کی گئی۔

تازہ ترین