• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی نہ ملنے کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔

کوئٹہ کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہیں ہے، جبکہ عام مارکیٹ میں فی کلو چینی 85 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے انچارج کہتے ہیں کہ شہر میں 60 سے زائد اسٹورز ہیں جہاں وقتاً فوقتاً چینی فراہم کی جاتی ہے، جبکہ اسٹورز پر فی کلو چینی کی قیمت 68 روپے میں فروخت ہورہی ہے اور قیمت کم ہونے کی وجہ سے جلدی فروخت ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب عام مارکیٹ میں ایک کلو چینی مزید تین روپے مہنگی ہوگئی، شہری فی کلو چینی 85 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین